LIVE

خودکشی کرنے والے ڈاکٹر قادر کے اہل خانہ کو 50 لاکھ ادا کیے جائیں، ینگ ڈاکٹرز

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

ڈاکٹر قادر نواز نے یکم رمضان کو خودکشی کی تھی، ڈاکٹر قادرکے اہل خانہ اپنے اثاثے فروخت کرچکے ہیں، ڈاکٹر عمر سلطان— فوٹو:فائل 

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) نے مرحوم ڈاکٹر قادر کے اہلخانہ کو 50 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مرحوم ڈاکٹر قادر کے اہلخانہ  کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

اس دوران چیئرمین وائے ڈی اے  ڈاکٹر عمر سلطان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر قادر کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے، ڈاکٹر قادر کے بچوں کے تعلیمی اخراجات ادا کیے جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ کورونا  ڈیوٹیز دینے والےڈاکٹروں کو تخواہیں ادا کی جائیں۔

ڈاکٹرعمرسلطان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر قادر نواز نے یکم رمضان کو خودکشی کی تھی، ڈاکٹر قادرکے اہل خانہ اپنے اثاثے فروخت کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر عمر سلطان نے خبردار کیا کہ 19 مئی تک مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے۔

مرحوم ڈاکٹر کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے کی محکمہ صحت نے 6 ماہ تنخواہ روک لی تھی۔