LIVE

سوات میں ٹریفک حادثےکے بعد پولیس اہلکاروں کی شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

سیدو شریف سوات میں روڈ پر ٹریفک حادثےکے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری پر تشددکی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سیدو شریف اسپتال کے سامنے 2 گاڑیوں میں ٹکر کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد شہری اور پولیس میں تکرار ہو ئی تو پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد کیا اور پولیس وین میں اپنے ساتھ لےگئے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس اہلکار شہری پر آزادانہ لاتوں اور گھونسوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

 ایس پی ٹریفک شاہ حسن کے مطابق2 شہری پہلے آپس میں الجھ پڑے اور بعد میں پولیس کے ساتھ تکرار کی جس کے باعث ٹریفک کی روانگی میں خلل پڑا، پولیس شہری کو تھانے لے گئی جس کے بعد ان کو چھوڑدیا گیا۔