LIVE

’مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باوجود وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے گئے‘

ویب ڈیسک
May 05, 2021
 

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خبر دار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے اور اس کے باوجود 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے گئے ہیں۔

مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں لیکن طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑرہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں قیدکشمیریوں کو تہاڑجیل منتقل کیاجارہا ہے،  جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اور  جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ہے۔

مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں  عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔