LIVE

خوشاب: مرکز صحت پولنگ اسٹیشن میں تبدیل، ووٹنگ کے دوران بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک
May 05, 2021
 

خوشاب کے ضمنی الیکشن میں ایک مرکزِ صحت کو  بھی پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کیا گیا تھا جہاں دوران پولنگ آج ایک بچے کی ولادت بھی ہوئی۔

فوٹو: جیونیوز

خوشاب میں واقع دیہی مرکزِ صحت کو پولنگ اسٹیشن نمبر 81 میں تبدیل کیا گیا تھا۔

خاتون مریضہ مقررہ وقت پر طبی امداد کیلئے مرکز پہنچی لیکن مقامی تعطیل کی وجہ سے ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں تھی۔

بعد ازاں ڈاکٹر کو فون کرکے بلایا گیا اور طبی امداد کے بعد خاتون نے بچے کو جنم دیا، زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

نومولود کے والد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا پہلا بچہ ہے اور انہیں بہت خوشی ہے کہ یہ الیکشن کے دن پیدا ہوا ہے جب کہ وہ بچے کا نام بعد میں سوچ کر رکھیں گے۔