LIVE

اداکارہ منشا پاشا رمضان میں وزن بڑھنے سے پریشان

ویب ڈیسک
May 05, 2021
 

حال ہی میں سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ منشا پاشا وزن بڑھنے پر پریشان ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ منشا پاشا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ سیاہ لباس زیب تن کیے پریشان سی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں ویسے وزن گرنا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہو رہا،  وزن بڑھ رہا ہے۔ 

اداکارہ کو ویڈیو میں وزن بڑھنے پر افسوس کا اظہار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صنم جنگ کی جانب سے رمضان میں وزن بڑھنے جیسے مسائل پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو بلاگ جاری کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے ویڈیو بلاگ میں نیوٹریشنسٹ اور ڈائٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اریج ہارون کے ڈائٹ پلان کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ دوران رمضان کم ازکم 5کلو وزن کیسے کم کر سکتے ہیں۔