LIVE

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی کارروائی، غیر قانونی طور پر اسٹاک خام مال برآمد

خاور خان
May 05, 2021
 

ڈرگ ریگولیٹری  اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسٹاک کیا گیا ادویات کا خام مال بھاری مقدار میں برآمد کرلیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں غیر قانونی طور پر اسٹاک کیا گیا ادویات کا خام مال بھاری مقدار میں برآمد کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ادویات کا خام مال برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے جسے  ادویات کی غیر قانونی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔

ڈریپ کراچی کی جانب سے جعلی ادویات کے خلاف یہ بہت بڑی کارروائی ہے جس میں ملک کی مشہور دوا ساز کمپنیوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔