LIVE

بشریٰ انصاری کا بہن کے انتقال پر جذباتی پیغام

ویب ڈیسک
May 07, 2021
 

فائل فوٹو

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اداکارہ سنبل شاہد کے انتقال کے بعد پہلا جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اپنی دوبہنوں اور والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا گیا۔

بشریٰ انصاری نے پوسٹ کے کیپشن میں درج کیا کہ کیا پتا تھا کہ ہم جنوری 2021 میں تمہاری آخری سالگرہ منارہے ہیں۔

تصویر میں اداکارہ بشریٰ انصاری کو سنبل شاہد سمیت نیلم بشیر اور والدہ کے ہمراہ مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز طویل عرصے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کرگئی تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کے لیے کئی بار دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔