LIVE

عید ملن پارٹیاں ہوں گی، نہ روایتی جھپیاں ہوں گی، فردوس عاشق کا اعلان

ویب ڈیسک
May 07, 2021
 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے رمضان کے بعد عید کیلئے بھی کورونا ایس او پیز کا اعلان کردیا۔

فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں کہیں عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے اور  کوئی سیاست دان اپنے ڈیرے پر عید ملن نہيں کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار نہ عید ملن پارٹیاں ہوں گی، نہ روایتی جھپیاں ہوں گی۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور عید بھی سادگی سے منائیں۔