LIVE

’الحمدللہ بروقت فیصلوں کے ذریعے کورونا کے بدترین پھیلاؤ سے بچ گئے‘

ویب ڈیسک
May 08, 2021
 

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہےکہ الحمدللہ بروقت فیصلوں کے ذریعے کورونا کے بدترین پھیلاؤ سے بچ گئے۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے جو ہمارے دروازوں پر دستک دے رہا ہے، اس لیے کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ کورونا کے خلاف دوبارہ مل کر کامیابی حاصل کریں گے، ملک کو متحد رہنے کی ضرورت ہے، کورونا کی پہلی لہر میں جو حاصل کیا وہ دوبارہ کریں گے، پاکستان نے پہلی لہر کے دوران جو کیا اسے دنیا نے سراہا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  خطے میں کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، نیپال جیسے ملک میں روزانہ 7 ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ، نیپال میں کورونا سےاموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔