بھارت کے معروف یوٹیوبر و اداکار راہول وہرا کورونا کے باعث چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ یوٹیوبر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ دلی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
طبیعت نہ سنبھلنے پر راہول کو ایک اور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج چل بسے۔
راہول وہرا نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک پوسٹ کی اور بھارتی وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بھی اچھا ٹریٹمنٹ مل جاتا تو میں بچ جاتا۔
راہول وہرا کے فیس بک پر فالوورز کی تعداد 19 لاکھ تھی اور ان کی ویڈیوز 100 ملین ویویوز حاصل کرتی تھیں۔