LIVE

ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، اموات کی تعداد میں کمی

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا سے اموات کی تعداد ایک بار  پھر 100 سے نیچے آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 78 افراد  کورونا سے انتقال کرگئے، خیبرپختونخوا میں 26، پنجاب میں 20، سندھ میں 13، اسلام آباد میں7، بلوچستان اور آزادکشمیر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریبا 38 ہزار کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3447 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ  کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے زیادہ رہی۔