LIVE

بالی وڈ اداکار ہ شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد کیریئر متاثر ہونے سے پریشان

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

فوٹوفائل

بالی وڈ اداکارہ امریتا راؤ نے شادی اور  بچے کی پیدائش کے بعد اپنے کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ امریتا راؤ کا کہنا تھا کہ شادی اور پھر بچے کی پیدائش خواتین اداکاروں کے کیریئر کو متاثر کرتی ہے، اس کے برعکس مرد اداکاروں کا کیریئر  ان عوامل سے متاثر نہیں ہوتا۔

امریتا راؤ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے پیشہ ورانہ زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے پریشان ہیں۔

امریتا کے مطابق مرد اداکار ایک دو بچے ہونے کے بعد بھی کم عمر خواتین کے ساتھ مرکزی کردار نبھاسکتے ہیں، ان کے لیے زندگی نہیں بدلتی لیکن نامور خواتین کے لیے زندگی بدل جاتی ہے۔

امریتا کا مزید کہنا تھا کہ 1950 سے 70 کی دہائی تک ایسا نہیں تھا کیونکہ اس دوران ہمارے پاس اداکارہ شرمیلا ٹیگور  اور  اداکارہ نوتن جیسے کامیاب اداکاراؤں کی مثالیں موجود ہیں جنھوں نے شادی اور  بچوں کی پیدائش کے باوجود کامیاب کیریئر حاصل کیا لیکن 1980کے بعد منظر نامہ یک دم تبدیل ہوگیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور گزشتہ برس ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔