LIVE

رحمان ملک کا سیکیورٹی چیکنگ تک بھارتی جوہری پروگرام کو سیل کر نے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہےکہ  عالمی جوہری توانائی ایجنسی بھارت کے تمام 22 سنٹرز کی سیکیورٹی چیکنگ کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کی یورینیم کی حفاظت سے متعلق حکمت عملی اور انتظامات ناقص ہیں، بھارت میں چند روز قبل 7 کلو گرام یورینیم کی پکڑی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں داعش اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں کی موجودگی میں یورینیم کی برآمدگی خطرناک ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی بھارت کے تمام 22 سنٹرز کی سیکیورٹی چیکنگ کرے اور تحقیقات مکمل تک بھارتی جوہری پروگرام کو سیل کر دیا جائے۔

انہوں نے ایف اے ٹی ایف سے بھی مطالبہ ہے کہ بھارتی افزائش شدہ یورینیم کی برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں چند روز قبل 7 کلو گرام یورینیم پکڑی گئی، 2016 میں بھی 9 کلوگرام یورینیم پکڑی گئی تھی۔