دنیا
Time 10 مئی ، 2021

بھارت میں بھاری مقدار میں یورینیم برآمدگی کا کیس نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد

2 ملزمان یورینیم فرروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا،فوٹو: انڈین میڈیا

بھارت میں 7 کلوگرام یورینیم برآمدگی کا کیس انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے سپرد کر دیا گیا۔

اس سے قبل یورینیم برآمدگی کی تفتیش ممبئی پولیس کا خصوصی یونٹ اے ٹی ایس کر رہا تھا لیکن اب انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایف آئی آر دوبارہ درج کر کے تفتیش اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست  مہاراشٹرا  کیپولیس نےگذشتہ ہفتے ممبئی کے نواح سے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 کلو گرام کی قدرتی یورینیم بر آمد کی تھی جس کی قیمت مارکیٹ میں 21 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

2 ملزمان یہ یورینیم فرروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

غیر مجاز افراد سے یورینیم برآمد ہونے پر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :