LIVE

دورہ سعودی عرب میں معروف سعودی تاجرکی جانب سے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ

ویب ڈیسک
May 10, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات جدہ میں اپنے قریبی دوست اور سعودی عرب کے معروف بزنس مین خالد الجفالی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

وزیر اعظم کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی اور عشائیے میں سعودی تاجروں اور  اعلیٰ حکومتی اہل کاروں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کا استقبال خالد جفالی اور پاکستانی تاجر عمران چوہدری نے کیا۔

 تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عمران اسماعیل، علیم خان سمیت  دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوئیں۔