LIVE

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید جمعرات کو ہوگی

ویب ڈیسک
May 11, 2021
 

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں میں اجلاس ہوئے تاہم کہیں سے بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق  بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کے بعد شاہی دیوان نے بھی فرمان جاری کردیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔

شاہی دیوان کے مطابق مملکت میں بدھ 12 مئی کو رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا۔

دوسری جانب شریفین کی جانب سے تیسویں تراویح کیلئے بھی اعلان کردیا گیا ہے۔