LIVE

شیخ رشید نے سعودی عرب سے قیدیوں کی پاکستان منتقلی کی تفصیلات جاری کردیں

ویب ڈیسک
May 11, 2021
 

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےسعودی عرب سے قیدیوں کی پاکستان منتقلی کی تفصیلات جاری کردیں۔

شیخ رشید کے مطابق سعودی عرب سے معاہدےکے تحت معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کوپاکستانی جیلوں میں منتقل کرنا ہے،سعودی عرب سے 1100 قیدیوں کو پاکستانی جیلوں میں منتقل کیا جائےگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منشیات اور قتل میں ملوث 30 پاکستانی قیدیوں کو  واپس نہیں لایا جا رہا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید سیکڑوں پاکستانی قیدیوں کو جرمانوں کی ادائیگی پر رہائی مل سکتی ہے، وزیر اعظم سے اس کےلیے ایک ارب روپے فنڈ کی درخواست کی ہے۔