LIVE

بھارت میں کوروناکی ہلاکت خیزیاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز

ویب ڈیسک
May 12, 2021
 

فوٹوبشکریہ رائٹرز

بھارت میں کورونا سے قیامت برپا ہو گئی ہے اور جہاں دیکھو لاشیں ہی لاشیں نظر آتی ہیں، ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے  تجاوز کر گئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھارت میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے اور سوا 4 ہزار مریض انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ کورونا سے بھارت کی 15 ریاستوں کو تباہی کا سامنا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سےبھی تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب  مودی سرکار  دنیا سے منہ چھپانےکی کوشش کر رہی ہے اور شدید تنقید سے بچنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نے جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے لندن یاترا ترک کر دی ہے۔