دنیا
Time 11 مئی ، 2021

کورونا کی بھارتی قسم عالمی سطح پر تشویشناک قرار

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)  نے کورونا کی بھارتی قسم کو عالمی سطح پر تشویش کا باعث قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے مودی سرکار سے ہٹ دھرمی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا  ہے۔

انتھونی فاؤچی کا کہنا تھا کہ بھارت ملک بھر میں لاک ڈاؤن اورلوگوں کو ویکسین فراہم کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک ہی روز میںٕ مزید 3 ہزار 800 اموات ہوئیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی زائد ہوگئی۔

مزید خبریں :