LIVE

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

اعزاز سید
May 12, 2021
 

وفاقی کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے متعلق ذیلی کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

وفاقی کابینہ کی ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی۔


ذرائع کے مطابق کابینہ کی ای سی ایل سےمتعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نیب سفارشات کاجائزہ لیاگیا جس کے بعد شہباز شریف کانام ای سی ایل پر ڈالنےکامعاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی حتمی منظوری کابینہ دےگی۔

اجلاس میں وزیرقانون فروغ نسیم،  وزیرداخلہ شیخ رشید ، مشیر احتساب شہزاد اکبر اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ 

خیال رہے کہ شہباز شریف نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت عدالت سے مانگی تھی جو انہیں دے دی گئی تھی تاہم نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو دے دی ہے جس پر اب غور ہورہا ہے۔