LIVE

جھوٹ نہ بولیں سیدھا کہیں ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے ساتھ کرنی ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
May 12, 2021
 

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے اور چاند کا آج نظر آنا ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

خیال رہے کہ عید الفطر کل ہوگی یا جمعے کو؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔