LIVE

چاند کے حوالے سے وائرل ویڈیو کا معاملہ، مولانا یاسین کی وضاحت سامنے آگئی

ویب ڈیسک
May 13, 2021
 

شوال کے چاند کے حوالے سے گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو کی وضاحت سامنے آگئی۔

گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 11 بجے عید کا چاند نظر آنے کے اعلان پر پوری قوم حیران ہے، کئی افراد یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی یاسین ظفر کی ویڈیو نے معاملہ مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

اس ویڈیو کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے بعد موجودہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بھی قضا روزے سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔

تاہم اب رویت ہلال کمیٹی کے رکن مولانا یاسین ظفر نے بھی ویڈیو کی وضاحت کردی ہے۔

مولانا یاسین ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کو صرف چاند کے اعلان میں تاخیر کی وجوہات بتائی تھیں۔

خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور کے سوشل میڈیا پیجز سے آج کے چاند کی تصاویر شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوال المکرم کا چاند کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا۔