LIVE

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت امریکا اور چین سے کم ہے، وفاقی حکومت کا دعویٰ

سیف الرحمان
May 16, 2021
 

وفاقی حکومت  نے ملک میں امریکا اور چین  کے مقابلے میں ملک میں پیٹرول  کی قیمت کم ہونے کا دعویٰ کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت امریکا اور چین سمیت علاقائی ممالک بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

وفاقی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے ہے جبکہ پاکستانی روپے میں بھارت میں ایک لیٹر پیٹرول 192روپے 43 پیسے کا ہے۔

بنگلا دیش میں فی لیٹر پیٹرول 161روپے 60پیسے، سری لنکا میں 125روپے 27 پیسے،  انڈونیشیا 113روپے اور بھوٹان میں ایک لیٹر پیٹرول 132روپے78 پیسے کا ہے۔

وفاقی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 132 روپے 63 پیسے اور چین میں 170روپے 19 پیسے ہے جبکہ ترکی میں پیٹرول کی قیمت پاکستان کے برابر ہے۔