LIVE

گوہر رشید کا اسرائیلی اداکارہ کے بیان پر شدید رد عمل

ویب ڈیسک
May 17, 2021
 

فوٹو فائل

اسرائیلی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ اور ونڈر وومن کا کردار نبھانے والی گال گیڈٹ کے ٹوئٹ پر گوہر رشید نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے خلاف جہاں ہر کوئی اپنی آواز بلند کررہا ہے وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔

اسرائیلی نژاد اداکارہ گال گیڈٹ کے ٹوئٹ پر اداکار گوہر رشید نے برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا آپ کا ملک جنگ کے دہانے پر نہیں ہے بلکہ اسی نے تو جنگ کا آغاز کیا ہے۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ کسی کیلئے بھی حب الوطنی کا جذبہ معصوم لوگوں کی زندگی اور انسانیت سے بڑھ کر نہیں ہوسکتا۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ایسے اسرائیلی ہونے پر فخر ہے تو پھر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اصل مسئلہ کہاں ہے، امید ہے آپ کو جلد احساس ہوجائے گا۔

واضح رہے اسرائیلی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈٹ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میرا دل ٹوٹ چکا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ کی کیفیت میں ہے، میں اپنی فیملی اور دوستوں کے لیے فکرمند ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں۔