LIVE

اسٹاک مارکیٹ میں طویل چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن میں مثبت رجحان

ویب ڈیسک
May 17, 2021
 

اسٹاک مارکیٹ میں طویل چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن میں مثبت رجحان— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں طویل چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا  100 انڈیکس 621 پوائنٹس اضافے سے 45796 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 45807 رہی، بازار میں آج 43 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 20 ارب 32 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 7876 ارب روپے ہے۔