LIVE

فلسطین کی صورتحال پر جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، شاہ محمود امریکا جائیں گے

ویب ڈیسک
May 17, 2021
 

وزیرخارجہ اور ترک ہم منصب ایک ساتھ براستہ ترکی نیویارک پہنچیں گے، ذرائع— فوٹو:فائل 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جمعرات کو امریکا روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے اور وہ فلسطین کی صورتحال پراجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اور ترک ہم منصب ایک ساتھ براستہ ترکی نیویارک پہنچیں گے۔