LIVE

مولانا طارق جمیل کو سلمان خان کی کونسی بات بے حد پسند آئی؟

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے بھارتی اداکار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

مولانا طارق جمیل کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بالی وڈ اداکار سلمان خان کے معترف ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے اداکار کے والد سلیم خان اور بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کو مخاطب کرتے ہوئے سلام پیش کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سلیم بھائی آپ بہت خوش قسمت ہیں جو آپ کو سلمان خان جیسا فرمانبردار بیٹا ملا، سلمان اتنی بڑی سلیبریٹی ہونے کے باوجود بھی ایک نوکر بن کر زندگی گزارتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مجھے شعیب اختر نے سلمان خان کی دو باتیں بتائی تھیں جس کے بعد میں ان کا مداح ہوگیا، ایک یہ کہ وہ اپنے ماں باپ کے بہت ہی فرمانبردار بیٹے ہیں اور ان کے آگے ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، چوں بھی نہیں کرتے، ماں باپ جیسا کہتے ہیں وہ ویسا ہی کرتے ہیں۔