LIVE

ملک میں پانی کا ذخیرہ 7 سے 8 روز کا رہ گیا، ارسا نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

ملک بھر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 7 سے 8 روز کا رہ گیا۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ترجمان خالد رانا کے مطابق  پانی کی دستیابی سے متعلق صورتحال 3 سے چار روز میں واضح ہو گی، ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہو گا کہ ملک میں فصل خریف کو پانی کی کتنی قلت آ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموں میں 10 لاکھ ایکڑ فٹ سے زیادہ پانی موجود ہے جو سات سے آٹھ روز کیلئے کافی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ  پانی کی دستیابی کا انحصار برف پگھلنے پر ہے جبکہ اسکردو میں درجہ حرارت میں تبدیلیاں آرہی ہیں، اسکردو میں درجہ حرارت 10.6سے 19ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو گزشتہ سال ان دنوں میں 15سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔