چین کے شہر شین زین میں فلک بوس عمارت اچانک لرزنے سے افراتفری مچ گئی اور لوگ خوفزدہ ہو کر عمارت سے باہرآگئے۔
واقعے کےکچھ دیر بعد 73 منزلہ عمارت کومکمل خالی کرا لیا گیا اور تمام افراد کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بلند عمارت لرزنےکا واقعہ آج دوپہر پیش آیا، حکام کے مطابق شہر میں موجود زلزلے کی پیمائش کرنے والے اسٹیشنوں کے ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ شہر میں کوئی زلزلہ نہیں آیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے لرزنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔