LIVE

برطانیہ بھی چوری چکاری ، جنسی زیادتی و دیگر جرائم سے محفوظ نہيں

ویب ڈیسک
May 18, 2021
 

مغرب کا سب سے نمایاں ملک  برطانیہ بھی چوری چکاری ، جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات سے محفوظ نہيں۔

برطانیہ میں چوری کے واقعات میں لندن سب سے آگے ہے، ہر ایک ہزار میں سے 39 افراد کے ساتھ ہاتھ ہوچکا ہے، شمال مشرقی انگلینڈ کاعلاقہ کلیو لینڈ پرتشدد واقعات ، جنسی زیادتی اور چوری چکاری کا گڑھ قرار دیا گیا ہے۔

گذشتہ سال ہر ایک ہزار میں سے 113 افراد کسی نہ کسی واقعے کا نشانہ بنے، نارتھمپٹن اور ویسٹ یارکشائر میں جنسی زیادتی کے واقعات نمایاں رہے۔

منشیات کی فروخت میں مرسی لینڈ پہلے نمبر پر رہا جہاں منشیات فروش ڈلیوری بوائے کےروپ میں کام کرتےنظر آتے ہيں۔