LIVE

پنجاب کے وزیر فیصل واوڈا پر برس پڑے، فضول شخص قرار دے دیا

ویب ڈیسک
May 21, 2021
 

فائل فوٹو

صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک وزیراعظم کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل واوڈا پر برس پڑے۔

صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حسنین بہادر دریشک  نے کہا کہ عمران خان کو جہانگیرترین سے نہیں فیصل واوڈا جیسے فضول شخص سے خطرہ ہے جو کبھی عوام میں نہیں جاتےاس  لیے جومرضی آئے تبصرہ کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا سیاست میں نا کچھ لینا نا دینا ہے، حیران ہوں کہ اب تک ان کو جوتے کیوں نہیں پڑے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کسی کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، فیصل واوڈا کو الفاظ کامناسب استعمال کرنا چاہیے۔