LIVE

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے کاروبار شام 6 بجے بند ہوگا

قمر علی مستوئی
May 24, 2021
 

عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے نافذ پابندیوں میں 2 ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے پابندیوں میں توسیع کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں آج سے کاروبار  کے اوقات صبح 5 سےشام 6 بجے تک ہوں گے، فوڈ اسٹریٹس اور ریسٹورینٹس میں ڈائننگ بندرہیں گے۔

 اسپتال، میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جب کہ بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کےمطابق شادی ہالز، ایکسپو ہال، انڈور گیمز، پارکس، گیمنگ زونز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے  جب کہ بیوٹی پارلر، بیوٹی کلینکس، سنیما، تھیٹرز اور مزارات بھی بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ لاک ڈاؤن میں توسیع کے دوران  اسکول، کالجز اور  یونیورسٹیاں بھی مزید دو ہفتےکے لیے بند کی گئی ہیں۔