LIVE

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا غزہ جنگ میں شہید بچوں کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک
May 29, 2021
 

فائل فوٹو

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے اسرائیلی بمباری سے شہید کم از کم 67 فلسطینی بچوں کی تصاویر صفحہ اول پر شائع کی ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تصاویر کا عنوان رکھا ہے’یہ صرف بچے تھے‘۔

اسرائیل کی غزہ پر ہزاروں کی تعداد پر بمباری کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنیں اور اس بمباری کے نتیجے میں کم ازکم 67 فلسطینی بچے شہید ہوئے جب کہ اسرائیل پر راکٹ باری سے 2 بچےجان سےگئے۔

نیویارک ٹائمزکے مطابق غزہ جنگ کے دوران جان سے جانے والے بچوں کی عمریں 18برس سے کم تھیں۔

اخبار لکھتا ہے کہ جنگ کے باعث جان سے جانے والے بچوں میں کچھ ڈاکٹربنناچاہتے تھےکچھ آرٹسٹ اورکچھ کےدلوں میں لیڈربننےکی خواہش تھی۔