LIVE

مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے کسی بھی بالی وڈ اسٹار سے شادی کیوں نہیں کی؟

ویب ڈیسک
May 30, 2021
 

فوٹوفائل

 بالی وڈ فلم انڈسٹری سے منسلک دو سپر اسٹار اداکارائیں مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاؤلہ کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ایسی کیا وجہ تھی کہ بالی وڈ انڈسٹری کا بڑے سے بڑا سپر اسٹار بھی ان دونوں اداکاراؤں کا انتخاب نہ بن سکا۔

بالی وڈ سپر اسٹارمادھوری ڈکشٹ نے 1999میں ڈاکٹر شریام سے شادی کی جبکہ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے 1995میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی۔

دونوں اداکارائیں ماضی میں بھارتی شو کافی ود کرن میں جلوہ گر ہوئیں تھیں اور دوران شو اداکاراؤں نے بھارتی فلم اسٹاروں سے شادی نہ کرنے کی وجوہات سے متعلق انکشاف کیا۔

مادھوری ڈکشٹ کا کہناتھا کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ میں نے کافی کام کیا ہے جبکہ عامر کے ساتھ میں نے صرف دو فلمیں کی لیکن شادی کسی سے بھی اس لیے نہیں کی کیوں کہ شاید میں اس حوالے سے کسی کو پسند ہی نہیں کرتی میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں ۔

دوسری جانب اداکارہ جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا انہیں جے مہتا کے دیے گئے پھول، کارڈزاور تحائف نے خاصا متاثر کیا اس کے علاوہ ان کا خیال ہے کہ اگر ان کے شوہر بھی بطور اداکار ان کی طرح بناؤ سنگھار میں مصروف رہتے تو وہ ہوسکتا ہے انھیں ہینڈل نہ کرپاتی۔