LIVE

ایل پی جی ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

جواد ملک
June 01, 2021
 

فائل فوٹو

لاہور: چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر  نے کہا ہےکہ زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد بند ہونے سےقیمت میں 28 روپے کلو اضافہ ہوگیا ہے  جس کے خلاف 30 جون کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

لاہور میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان کھوکھر نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کی پالیسیاں درست نہیں، بلوچستان کے راستے ایل پی جی کی درآمد بند ہونے سے گیس کی قلت پیدا ہوچکی ہےجس سے بلوچستان میں کاروباری لوگوں کو  بھاری نقصان ہورہا ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں ایاز بلوچ اور عامر رفیق کا کہناتھاکہ 70 فیصد ایل پی جی امپورٹ ہورہی ہے، ایل پی جی کو فلاپ کرنے کے لیے بھاری ٹیکس لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکسس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے، یہ سلسلہ چلتا رہا تو گیس عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوجائےگی۔