LIVE

ملک میں سونے کی قیمت تیزی سے اوپر جانے لگی

ویب ڈیسک
June 01, 2021
 

ملک میں سونے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی سونا 350 روپے فی تولہ مہنگا ہوا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  ایک تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے سے 96580 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 1908 ڈالر فی اونس ہے۔