LIVE

فیکٹری مالک سے ایڈوانس رقم لے کر کام پر نہ جانے والا نوجوان مبینہ طور پر قتل

ویب ڈیسک
June 02, 2021
 

سیالکوٹ میں فیکٹری مالک سے ایڈوانس رقم لے کر کام پر نہ جانے والے نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔

سیالکوٹ میں فیکٹری مالک سے ایڈوانس رقم لینے والا ملازم ایک دن کام پر نہیں گيا جس پر فیکٹری کا مالک اسے گھر سے اٹھاکر لے گيا۔

بعد میں اغواء کیے گئے 21 سالہ زوہیب کی لاش ملی۔ زوہیب کے چچا کی مدعیت میں فیکٹری مالک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول زوہیب کے چچا نے الزام لگایاکہ اس کے بھتیجے کی فیکٹری میں مالک اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کرکے جان لےلی۔

زوہیب نے فیکٹری مالک سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے ایڈوانس لے رکھے تھے، ملزمان مقتول کی لاش سول اسپتال میں پھینک کرفرار ہوگئے۔ 31 مئی کو پیش آئے واقعے کی ایف آئی آر اگلے روز درج ہوئی تھی۔