LIVE

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل کے چرچے

ویب ڈیسک
June 03, 2021
 

فوٹو انسٹاگرام

شاہ رخ خان کے ہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہیں جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ابراہیم قادری نامی اس اکاؤنٹ پر لوگ اس وقت متوجہ ہونا شروع ہوئے جب ان کی پوسٹ میں شاہ رخ خان کا انداز دیکھا۔

فوٹو انسٹاگرام

ابراہیم قادری بھارت سے تعلق رکھتے ہیں جس کا اندازہ ان کے اکاؤنٹ کی نوعیت سے ہوتا ہے۔

شاہ رخ خان وہ پہلے اداکار نہیں جن کے ہمشکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ 

اس سے قبل بھی کئی بھارتی اداکاروں کے ہمشکل سامنے آئے ہیں جب کہ پاکستان کے بھی متعدد ایسے فنکار ہیں جن کے ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔