LIVE

گائے اور اس کے بچے کی گول گپے کھاتے ہوئے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
June 05, 2021
 

سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مختلف علاقوں سے دلکش اور پراثر ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جو ناصرف صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچتی ہیں بلکہ کئی مثالیں بھی قائم کردیتی ہیں۔

آج کل ایسی ہی ایک دلچسپ سی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص گائے اور اس کے بچے کو گول گپے کِھلا رہا ہے جو دونوں بہت شوق سے کھارہے ہیں۔

اس ویڈیو میں انسان اور جانور کے مابین دوستی کو خوب دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی اس بات کا اندازہ بھی ہوتا ہے کہ گول گپے صرف انسانوں کے ہی نہیں بلکہ شاید گائے کے بھی پسندیدہ ہیں۔

ویڈیو میں موجود شخص کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد دی جارہی ہے، کوئی انہیں مہربان اور شفیق کے لقب سے پکار رہا ہے تو کسی نے انہیں دل والے انکل کا خطاب دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ان فالتو ویڈیوز سے بہت اچھی ہے جنہیں لوگ لاکھوں کی تعداد میں پسند کرتے ہیں۔