LIVE

ہانیہ عامر کے ہمراہ ویڈیو پر عاشر وجاہت کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
June 06, 2021
 

ہم لوگوں کو ان کی زندگی سکون سے گزارنے کی اجازت کب دیں گے؟ عاشر وجاہت— فوٹو:فائل 

اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیو پر مداحوں کی تنقید کا جواب دے دیا۔

عاشر وجاہت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بحیثیت قوم دوسرے اہم معاملات سمیت لاکھوں فلسطینیوں کو قتل کے مقابلے میں بہن اور بھائی کے اپنے کمرے میں تفریح کرنے پر زیادہ فکر مند ہیں'۔

انہوں نے لکھا کہ ہم لوگوں کو ان کی زندگی سکون سے گزارنے کی اجازت کب دیں گے؟

عاشر نے مزید لکھا کہ کس قدر پریشان کن دن ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ ہانیہ عامر نے عاشر وجاہت کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر مداحوں نے شدید تنقید کی تھی۔