LIVE

جنت مرزا کو جاہل کہنے پر عمر بٹ کا بشریٰ انصاری کو سخت جواب

ویب ڈیسک
June 07, 2021
 

فوٹوفائل

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے منگیتر عمر بٹ نے بھی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمر بٹ کا ایک ویڈیو پیغام خاصا وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں اداکارہ بشریٰ انصاری کو جنت مرزا کو جاہل اسٹار قرار  کہنے پر باتیں سناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عمر بٹ نے اپنے پیغام میں بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ آپ کو ہدایت دے آپ میں اخلاقیات کی کمی ہے، آپ میں تمیز ہی نہیں ہے، آج آپ نے ثابت کردیا کہ آپ واقعی ایک جاہل ترین عورت ہیں‘۔

عمر بٹ نے کہا کہ ’آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ کسی کو ایسا کہیں کہیں یا پھر کہیں کہ آپ مرجائیں یا آپ کا خاندان اجڑ جائے، آپ تھوڑا سا تمیز سیکھ لیں، ہم سمیت سب کے لیے اچھا ہوجائے گا‘۔

جنت کے منگیتر کا کہنا تھا کہ ’جہاں انسان سے غلطی ہو اسے معافی مانگ لینی چاہیے، جنت سے غلطی ہوئی تھی اس نے معافی مانگ لی تھی اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اتنی آسانی سے نکل جائیں گی تو ایسا نہیں ہے، جنت نے غلطی کی تھی اس نے معافی مانگی آپ کو بھی معافی مانگنی پڑے گی‘۔

عمر بٹ نے مزید کہا کہ ’ہم بھی انسان ہیں اور ہمیں بھی برا لگتا ہے، آپ کو معافی مانگنی چاہیے اور جتنی جلدی معافی مانگ لیں اتنا اچھا ہوگا‘۔