LIVE

اپنے کام سے مطمئن نہیں: پرینیتی چوپڑا کا اعتراف

ویب ڈیسک
June 07, 2021
 

فائل فوٹو

بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے کام سے مطمئن نہیں ہیں۔

فلم 'لیڈیز ورسز رکی بہل' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی پرینیتی 'عشق زادے' کے علاوہ تاحال فلم انڈسٹری کو کوئی بڑی بلاک بسٹر فلم دینے میں ناکام رہی ہیں جب کہ انہوں نے اس بات کا شکوہ کیا ہےکہ انہیں ان کی مرضی کے مطابق آفرز نہیں آتیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کئی فلموں کے متعدد سین ایسے تھے جنہیں میں کرکے ناخوش تھی۔

پرینیتی نے کہا کے مجھے خود پر بھروسہ تھا لیکن فلمساز نے اب تک مجھے اس کردار کی آفر نہیں کی جس کیلئے میں برسوں سے انتظار کررہی ہوں، میں بہت بددلی سے فلمیں سائن کرتی ہوں اور مستقل طور پر عدم اعتماد کا شکار ہوں۔

پرینیتی نے دوران انٹرویو بتایا کہ کئی مرتبہ میں گھر بہت ہی ناخوش واپس آئی کیونکہ مجھے علم تھا کہ کی جانے والی فلم اچھی نہیں تھی۔