LIVE

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک
June 08, 2021
 

فوٹو انسٹاگرام

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اداکارہ بشریٰ انصاری سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی یہ ہنگامہ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

گزشتہ روز اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے وضاحت دی کہ وہ جنت کی ویڈیو والے معاملے سے مکمل طور پر واقف نہیں تھیں اس لیے جلد بازی کے سبب اپنا بیان جاری کیا لیکن جب پتا چلا کہ جنت معافی مانگ چکی ہیں تو فوری طور پر پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

اب جنت مرزا نے اپنے پیغام میں بشریٰ انصاری سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ 'آپ کے کہے گئے الفاظ میرے اور فیملی کیلئے کافی سخت تھے، مجھے معاملے کو سلجھانے کیلئے بولنا پڑا'۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ 'ہمیں اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے لیکن انہیں بھی چھوٹوں سے پیار اور محبت سے پیش آنا چاہیے، آپ پیار سے سمجھاتیں تو میں سب کے سامنے ہزار دفعہ معذرت کرلیتی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا'۔

جنت نے پیغام کے آخر میں اداکارہ بشریٰ انصاری کو لیجنڈ بھی قرار دیا۔