LIVE

این سی او سی کا وفاقی ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ

احمد سبحان
June 08, 2021
 

فوٹو: فائل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  نے وفاقی ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی فوری کورونا ویکسینیشن کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

این سی او سی نے وفاقی سیکرٹریز کو سرکاری ملازمین کی ویکسینیشن کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی سیکرٹریز متعلقہ وزارتوں کے ملازمین و اہلخانہ کی ویکسینیشن کے ذمہ دار ہوں گے جب کہ وفاقی ملازمین خود اور اہلخانہ کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ وزارت میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹریز این سی او سی کو ملازمین کی ویکسینیشن کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کریں گے۔