LIVE

سندھ کا اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
June 08, 2021
 

سندھ حکومت نے اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اندرون ملک پروازوں میں رش کے باعث سماجی فاصلہ ممکن نہیں رہا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اندرون ملک جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی جائے اور این سی او سی اس حوالے سے تمام ائیرپورٹس اور ائیرلائنز کو ہدایات جاری کرے۔