LIVE

یاسر نواز کی موبائل سے کورونا ٹیون ہٹاکر سورۃ رحمٰن لگانےکی درخواست

ویب ڈیسک
June 09, 2021
 

فائل فوٹو

ہدایت کار اور اداکار یاسر نواز نے حکومت سے موبائل فون پر لگی کورونا ٹیون ہٹانے کی درخواست کردی۔

یاسر نواز نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ موبائل فون پر لگی کورونا ٹیون تبدیل کرکے سورۃ رحمٰن کی تلاوت لگادی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکیں۔

یاسر نواز کی پوسٹ میں ہاتھ جوڑے ایموجیز بھی شیئر کیے گئے تاہم کچھ ہی دیر بعد اداکار نے پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن اس کے باوجود اداکار کی پوسٹ کو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کیا جاچکا ہے۔

اسکرین شاٹ

دوسری جانب پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے یاسر نواز کی جانب سے فی الحال کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔