LIVE

بجٹ سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 473 پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک
June 10, 2021
 

بازار میں ایک ارب 3 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 26 ارب 35 کروڑ روپے رہی— فوٹو: فائل

وفاقی بجٹ کے اعلان سے ایک روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور  100 انڈیکس 473 پوائنٹس اضافے سے 48251 پر بند ہوا۔

بازار میں ایک ارب 3 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 26 ارب 35 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے بڑھ کر 8350 ارب روپے ہے۔