LIVE

پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ویب ڈیسک
June 10, 2021
 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوورسائٹ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرنے ملاقات کی اور  پولیو کے خاتمےکےلیے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقت میں کرسٹو فرالیئس نے پولیو کے خاتمےکے لیے پاک فوج کی کوششوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نےکہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، انہوں نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو بھی سراہا۔