LIVE

بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کیخلاف سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ باہر احتجاج

ویب ڈیسک
June 11, 2021
 

وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے خلاف ملک بھر سے آئے سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیڑ مولانا عبد الغفور حیدری نے سرکاری ملازمین کے مطالبات کے لیے ایوانوں میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مالی سال 2022-2021 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد ایڈہاک اضافے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مختلف شعبوں سے وابستہ سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا۔

سرکاری ملازمین نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیاجائے، سرکاری ملازمین کے مطالبات کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے پارلیمنٹ اور سینیٹ میں اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

سرکاری ملازمین نےحکومت سے تنخواہوں کے معاملے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر جون کے اختتام پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔