LIVE

سعودی عرب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہوگی، ذرائع

ویب ڈیسک
June 12, 2021
 

پاکستان کی سعودی عرب سے ادھار پر خام تیل کی فراہمی کےلیے بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک سال کےلیے تیل ادھار پر دے گا جس میں  3 سال تک توسیع ہو سکے گی۔